ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے 4مسافر پکڑ لئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنیوالے 4مسافر گرفتار ۔۔۔
گرفتار مسافروں کی شناخت وقار احمد، ثناء اللہ، جاوید اقبال اور راشد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان فلائٹ نمبر FZ338کے ذریعے باکو جا رہے تھے ۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ابتدائی تفتیش کے وقار احمد ،ثناء اللہ اور جاوید اقبال نامی ملزمان سے8جعلی جرمن پاسپورٹ اور 8 جعلی شینجن ویزے برآمد ہوئے ۔ملزمان نے مذکورہ دستاویزات عدنان اور علی نامی ایجنٹوں سے حاصل کیں ۔