پر دیسیوں کی گھروں کو روانگی ، جڑواں شہر وں میں ویرانی کا سماں

پر دیسیوں کی گھروں کو روانگی ، جڑواں شہر وں میں ویرانی کا سماں

راولپنڈی(زاہد اعوان سے)جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی بڑی تعداد عیدالفطر منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈ ی میں ویرانی کا سماں ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وفاقی وصوبائی سرکاری ملازمین کی اکثریت مکانات کے کرا یے نسبتاََ کم ہونے کی وجہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے جو ہمیشہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جاتی ہے ، عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات تو کل سے شروع ہو رہی ہیں لیکن ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث پردیسیوں کی اکثریت جمعہ کے روز ہی کوچ کرگئی جس کے باعث راولپنڈی شہر کی اکثر گلیاں ویران اور سڑکیں سنسان دکھائی دینے لگیں جبکہ راولپنڈی کی شاہراہوں پر ٹریفک بھی کم ہوگئی ہے ،ادھر بازاروں میں بھی عید شاپنگ کا رش بھی ختم ہوگیا ، جڑواں شہروں کی مکمل رونقیں 7 اپریل بروز پیر تک بحال ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں