مردان:موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے تین، فائرنگ میں ایک شخص زخمی

مردان(نمائندہ دنیا)فضل آباد میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر گزشتہ روز شہباز گڑھی زڑہ میلہ میں فائرنگ سے 19سالہ سلمان شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔