اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، ایس ایس پی آپریشنز

اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی  جائے، ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی زیر صدارت سواں زون، انڈسٹریل ایریا زون اور انسداد رابری ڈکیتی یونٹ کے افسران سے کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ قبضہ مافیا، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پیٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں۔ تمام ایس ایچ اوز تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا زالہ کریں، اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں