چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کا سالانہ افطار ڈنر

لاہور(سٹاف رپورٹر)چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ نے رحمت علی ہسپتال میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اعوان نے ہسپتال کی کارکردگی اور اپ گریڈیشن کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کا تعارف کر ایا۔ چودھر ی رحمت علی سکولز کی پرنسپل مسز نجم الصبا اور تین ایلومنائی سٹوڈنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل خالد محمود رسول ،صدر سید عثمان واسطی،فرخ سہیل گوئندی، سلمان عابد اور مہوش خان نے بھی اظہار خیال کیا۔