میلسی ،کالونی و ٹول ٹیکس وہاڑی روڈ نامکمل،ٹھیکیدار غائب

میلسی ،کالونی و ٹول ٹیکس وہاڑی روڈ نامکمل،ٹھیکیدار غائب

میلسی (نامہ نگار )کالونی روڈ اور ٹول ٹیکس وہاڑی روڈ عرصہ سے نامکمل،ٹھیکیدار پتھر پھینک کر بھاگ گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روز نوکیلے پتھر سے موٹر سائیکل ٹکرا کر گرگئی اور طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔تفصیل کے مطابق سابق پی ٹی آئی دور حکومت میں ٹول ٹیکس وہاڑی روڈ اور کالونی روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا جوکئی سال بعدبھی تاحال نامکمل ہے ، سڑکوں پر پتھر پر بکھرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔گزشتہ روز طالب علم کی موٹر سائیکل نوکیلے پتھر سے ٹکرا کر گرگئی جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی،عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں بنائی گئی ادھوری سڑکوں کو مکمل کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں