اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اٖضافہ ‘ شہری پریشان

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اٖضافہ ‘ شہری پریشان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وہاڑی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے آگ پکڑلی ۔گراں فروشی عروج پر جا پہنچی ۔صارفین نے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سر پکڑ لیا گوشت ‘کریانہ ‘سبزی ۔فروٹ ہر بازار میں ریکارڈ توڑ گرانفروشی ۔شہری شدید مشکلات کاشکار ہوگئے ۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکام کے باوجود کہ چوبیس گھنٹے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں رھیں گے ہفتہ کو کسی بازار میں کوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دکھائی نہ دیا ۔مہنگائی آسمان سے باتیں کر نے لگی ۔مارکیٹ کمیٹی بے بس ۔جس کا نرخ نامہ ہوا میں اڑا دیا گیا ۔صارفین نے بتایا کہ مقرر اور میسر قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے بازار میں ہفتے کو چکن برائلر گوشت کا سرکاری لسٹ ریٹ 595رہا جو 800روپے کلو فروخت ہوتا رہاہاسی طرح مٹن کا سرکاری لسٹ ریٹ1500جو 2400کلو میں بکا ‘بیف گوشت سرکاری لسٹ ریٹ 700کی بجائے 1300روپے کلو دودھ سرکاری لسٹ ریٹ 160روپے کی بجائے 220روپے کلو‘دہی سرکاری لسٹ ریٹ180کی بجائے 250کلو روپے فی کلو انڈے سرکاری لسٹ ریٹ 233 درجن کی بجائے 290روپے ‘ پیاز سرکاری لسٹ ریٹ 40روپے فی کلو کی بجائے 75روپے فی کلو‘ٹماٹر سرکاری لسٹ ریٹ38روپے کلو کی بجائے 100روپے کلو وصول کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں