انجم آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انجم آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈائریکٹر آرٹ کونسل اسد احمد ربانی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اکرم انجم’ قاسم علی اور دیگر اداکاروں نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے قیام سے فنکاروں کو قومی تہواروں پر تقریبات کے انعقاد میں آسانی ہوئی ہے اور اس سے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع ملا ہے ۔