ٹرالی اور رکشہ میں تصادم،خاتون جاں بحق ،4افراد ز خمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھیرہ روڈ پر جھاوریاں چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیا ن تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ،چار افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 55سالہ امینہ بی بی زوجہ محمد ریاض کے نام سے ہوئی، جس کی میت اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹریکٹر ڈائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس مصروف عمل ہے ۔