47فارم والوں کیلئے ایک بڑا اپوزیشن اتحاد آنیوالا ہے ،شفقت عباس اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسمبلیوں میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔
اور انشاء اﷲ پنجاب اور قومی اسمبلی میں ایک بڑا اپوزیشن اتحاد 47فارم والوں کیلئے آنیوالا ہے جس سے ملک میں جمہوریت کی راہ کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی پیکا ایکٹ کسی طرح بھی آزاد ملک کیلئے درست نہیں ہے یہ آزادی رائے کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔
خود کو جمہوریت کی علمبردار کہنے والی پیپلز پارٹی کے صدر کے پیکا ایکٹ پر دستخط کرکے اپنی آمرانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے ۔