آٹے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی حکومت پنجاب کی عوام دوستی کی بہترین مثال ہے ،ملک محمد آصف بھا ء

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ء نے کہا ہے کہ۔۔۔
ماہ صیام کے دوران عوام کو خاطر خواہ ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی حکومت پنجاب کی عوام دوستی کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہترین حکمت علی کے باعث پنجاب کے ہر شہری کو یکساں ریلیف مل رہا ہے ، جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ صونائی حکومت کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی ڈو یلپمنٹ کیلئے وقف ہیں ، مہنگائی کی شرح روز بروز کم ہو رہی ہے ۔