امن کمیٹیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ،عبدالرحمن

بھلوال(نمائندہ دنیا) رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کیلئے امن کمیٹیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن خراب کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔۔۔
اس لئے ہر شخص کو قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کیا، انہوں کہا کہ امن سے ہی ملک ترقی کرتا ہے کسی بھی ملک میں ترقی کا دارو مدار وہاں کے امن پر منحصر ہوتا ہے امن کمیٹیاں اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے حالات ہر طرح سے کنٹرول میں ہیں جس کا سہرا اداروں کے سر ہے جن کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے ملک میں امن قائم کیا اور انشاء اﷲ آئندہ بھی قیام امن کیلئے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔