سنٹرز میں زیر تعلیم سپیشل بچے اہمیت کے حامل ہیں ،محمد اشرف

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم بچے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اپنی عمدہ صلاحیتوں کے بل بوتے اور ہماری خصوصی توجہ کی بدولت یہ بچے ہنر مند بن کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔۔۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں عید گفٹس تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر تعلیمی افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا بنیادی مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرکے انکی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے دیگر سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بھی عید گفٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی انتظامیہ کو تاکید کی کہ بچوں کو عمدہ معیار تعلیم کے لئے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے خطاب کرتے ہوئے خصوصی بچوں کی عمدہ ماحول میں تعلیم و تربیت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھکر کیساتھ ملکر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔تقریب میں بچوں کو عید گفٹس اور کارڈز بھی دئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نیاظہار شفقت کرتے ہوئے خصوصی بچوں کو پیشگی عید کی مبارکباد دی ۔