عید الفطر پر تین روزہ میلہ لگانے کیلئے انتظامات کا جائزہ اجلاس

عید الفطر پر تین روزہ میلہ لگانے  کیلئے انتظامات کا جائزہ اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر تین روزہ میلہ لگانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں بتایا گیا کہ کشمیر پارک ،سفاری پارک اور ماڈل بازار میں چاند رات سے لے کر عید کے تسرے روز تک میلہ لگایا جائے گا۔ جہاں پہ بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے جھولے اورمختلف چیزوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور ریپیرنگ کا خاص طور پر جائزہ لیا ۔

جائیاور اس موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں