چوری کی وارداتیں،سولر انورٹر، موٹر موبائل فون،دکان سے جوتے چوری

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قصبہ حسین شاہ میں ایک زمیندار محمد عبداللہ کے گھر سے رات کے وقت نامعلوم چور تین عدد موبائل فون مالیت تقریباً ایک لاکھ سترہ ہزار روپے اور نقدی 33 ہزار لے گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔
محمد عبداللہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا ، سحری کے وقت اٹھا تو دیکھا کہ کمرے کا دروازہ کھلا تھا ، تین عدد موبائل اور نقدی غائب ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، چوری کی دیگر وارداتوں میں دوست محمد کی بکری ، سکندرحیات کے زرعی رقبہ سے سولر انورٹر ، رانا مشتاق احمد کے زرعی رقبہ سے سولر موٹر مالیتی ایک لاکھ پنتالیس ہزار ، محمد اسامہ طارق کے شوز سٹور سے تین لاکھ روپے کے جوتے چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔