پنجاب کالج کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ اور کیریئر کونسلنگ سیمینار

کندیاں (نمائندہ دنیا )پنجاب کالج کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ اور کیریئر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
مختلف مضامین کے ماہرین نے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز اور انجنیرنگ یونیورسٹیز کے داخلہ ٹیسٹ بارے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں انٹری ٹیسٹ کے پیپرز حل کرنے کے طریقے سے آگاہ کیا۔
طلباء و طالبات نے ماہرین سے سوالات کرکے بھی معلومات حاصل کیں ،ماہرین نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت کو محدود نہ رکھیں بلکہ بڑا ٹارگٹ رکھ کر زیادہ سے زیادہ محنت کریں تو نتیجہ بہتر ہی آئے گا۔