اوور لوڈڈ ہیوی گاڑیوں نے ٹول پلازہ اور جرمانوں سے بچنے کیلئے اندرون شہر کا رخ کرلیا

اوور لوڈڈ ہیوی گاڑیوں نے ٹول  پلازہ اور جرمانوں سے بچنے کیلئے  اندرون شہر کا رخ کرلیا

کندیاں (نمائندہ دنیا ) راولپنڈی اور پشاور سے ڈی آئی خان اور دیگر شہروں کو جانے والی مال بردار اوور لوڈڈ ہیوی گاڑیوں نے ٹول پلازہ اور جرمانوں سے بچنے کیلئے ایم ایم روڈ کی بجائے اندرون شہر جرنیلی روڈ کندیاں کا رخ کر لیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اوور لوڈڈ گاڑیاں جن میں ٹرک، ڈمپرز اور ٹرالرز شامل ہیں نے ٹریفک جرمانوں کی وجہ سے اندرون شہر چشمہ جرنیلی روڈ کندیاں سے گزرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے نہ صرف جرنیلی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ اوور لوڈڈ گاڑیوں کے گزرنے سے جرنیلی روڈ پر نصب سیوریج کے گٹروں پر لگے ڈھکن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اس روڈ پر حادثات میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو چکا ہے شہریوں کی جانب سے ڈی سی میانوالی اور ڈی ایس پی ٹریفک و دیگر انتظامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کا اندرون شہر جرنیلی روڈ کندیاں پر داخلہ بند کر دیا جائے ۔

 

تاکہ جرنیلی روڈ پر نصب سیوریج کے گٹرز اور ڈھکن محفوظ رہیں اور حادثات سے بھی بچا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں