وادی نمل کے ڈھبہ کرسیال میں ریت ٹھیکے پر دیدی گئی

کندیاں (نمائندہ دنیا )وادی نمل کے علاقہ ڈھبہ کرسیال میں سرکاری سطح پر برساتی نالہ میں موجود ریت کے استعمال کو ٹھیکہ پر دیا گیا۔۔۔
علاقہ کے مکینوں نے بتایا ہے کہ برساتی نالہ میں موجود ریت کی جگہ ملکیتی بھی ہے اہل علاقہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ ریت کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے ایک ٹرالی ریت جو پہلے مفت دستیاب تھی کا ریٹ تین سو روپے کر دیا گیا مزید ظلم یہ ہوا کہ ریت کا ریٹ تین سو سے ایک ہزار روپے یکدم بڑھا دیا گیا ہے۔
اہل علاقہ اس امر پر سراپا احتجاج ہیں ۔