حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ ہا سپٹل میں ای پی آئی سنٹر قائم

میانوالی (نامہ نگار )محکمہ صحت میانوالی کی جانب سے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں یو نین کو نسل بن حافظ جی کے ہا سپٹل میں ای پی آئی سنٹر قائم کر دیا گیا۔۔۔
والدین اپنے بچوں کو اس ہسپتال میں صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک حفاظتی ٹیکہ جات لگوا سکتے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے تسنیم ہاسپیٹل میں ای پی آئی سنٹر قائم کر نے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر کاشف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔