ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈائز سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ  ڈائز سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈائز سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوکل پر سن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرانجینئر نو ید اقبال، ایکسئین بیراجز احمد رفیق کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو پری فلڈ ایمر جنسی پلا ن، تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی بر ساتی نالوں کے سیلابی پا نی سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات، جنگلا۱ت میں آ گ بجھا نے کے طریقہ کار، ممکنہ سیلا ب سے بچا ؤ کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے حفاظتی اقدامات، عیدالفطر ایمر جنسی پلا ن کے ایجنڈا سے متعلق بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں