چکن انتہائی مہنگا،اوور چارجنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ،شہریوں کی اپیل

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )عید الفطر قریب آتے ہی کلورکوٹ میں برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔۔۔
برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 597روپے کلو اور فروخت740روپے کلو ہو رہا ہے ،تفصیلات کے برائلر گوشت غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔ برائلر گوشت کی من مانی قیمت کی وصولی سے غریب گاہک مرغی کا گوشت کھانے سے محروم ہے ۔شہریوں نے ڈی سی بھکر اور اے سی کلورکوٹ سے اپیل کی ہے کہ کلورکوٹ میں برائلر گوشت میں ہونے والی اوورچارجنگ کا فوری نوٹس لیں اور برائلر گوشت کو سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔