ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز کیلئے 10،10لاکھ کے کارڈ تقسیم

 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز کیلئے 10،10لاکھ کے کارڈ تقسیم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے معروف صوفی، استاد اور شاعر واصف علی واصف کے نام پر میڈیسن بینک سوسائٹی کا قیام ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں عمل میں لایا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنرفروہ عامر، صوبائی صدر مسلم لیگ(ن)سابق سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر ملک رضوان بھا اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا اﷲ نے شرکت کی اور میڈیسن بینک کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر پانچ لاکھ روپے کی خطیر مالیت کی ادویات عطیہ کی گئیں تاکہ مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈائلیسسز سنٹر کا دورہ بھی کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈائیلسز کے مریضوں کے دس دس لاکھ کے کارڈ تقسیم کئے دس لاکھ میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلیسز سیشن پر اور ڈیڑھ لاکھ روپے مریض کے خون کے ٹیسٹوں کے لیئے ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں