بازاروں میں جیب کترے متحرک،خواتین سے چھیڑ چھاڑ جاری

سلانوالی(نمائندہ دنیا )عیدالفطر کی آمد آمد کے ساتھ ہی شہر بھر کے بازاروں اور شاہراہوں میں خریداروں کے بے پناہ رش کے باعث جیب کتروں اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کے لیے منچلے متحرک ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
پولیس حکام قانون شکنوں کو لگام دینے کے لیے بازاروں میں گشت کے لیے خصوصی سکواڈ تعینات کریں ،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری ایام شروع ہوتے ہی عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر بازاروں ،اہم شاہراہوں اور پلازوں میں خریداری کا بے پناہ رش بڑھ گیا ہے خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد شاپنگ کے لیے آ رہی ہے بتایا گیا ہے کہ بازاروں میں رش کا فائدہ اٹھانے کے لیے جیب تراش جن میں مرد و خواتین شامل ہیں متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور معصوم خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے لیے منچلے نوجوان بھی اپنے مضموم مقاصد کے لیے بازاروں کا رخ کرنے لگے ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے پولیس حکام سے شر پسندوں اور قانون شکنی کے مرتکب کے افراد کے تدارک کے لیے خصوصی سکواڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔