کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو گئیں، سرکاری ریٹ لسٹیں کھوہ کھاتے ، من مانے نرخ وصول کئے جارہے ، غریب گاہک اوورچارجنگ سے پریشان ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انتظامیہ خاموش بن گئی ،تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر میں پھلوں سبزیوں کے نرخوں میں من مانی کی جا رہی ہے مارکیٹ کمیٹی کلورکوت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے ہر پھل سبزی والے کا اپنا ریٹ مقرر ہے ۔ادرک کا سرکاری ریٹ385روپے کلو اوریہ500روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے اسی طرح ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 50روپے کلو ہے اور اس ٹماٹر کو100روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے کیلے کا سرکاری ریٹ170روپے فی درجن ہے جبکہ کیلا دو سو روپے سے زاید درجن میں فروخت کیا جارہا ہے بھنڈی ،سبز مرچ،سیب،مٹر لیموں خربوزہ،کدو پالک سمیت دیگر سبزیوں پھلوں کے نرخوں مین بھی اوورچارجنگ ہے ۔شہریوں عوام نے ڈی سی بھکر اور اے سی کلورکوٹ سے پھلوں سبزیوں کے نرخوں میں ہونے والی اوورچارجنگ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں