یونیورسٹی آف سرگودھا نے 3سولر انرجی پراجیکٹس مکمل کر لئے

 یونیورسٹی آف سرگودھا نے 3سولر انرجی پراجیکٹس مکمل کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) توانائی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور گرین انرجی کی افادیت کے پیش نظر یونیورسٹی آف سرگودھا نے مین کیمپس، علامہ اقبال کیمپس اور زرعی کالج میں تقریباََدو اعشاریہ چھ (2.6)میگا واٹ کے تین سولر انرجی پراجیکٹس مکمل کر لیے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی خصوصی دلچسپی پر یونیورسٹی آف سرگودھا کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے سولرائزیشن منصوبے کے کنوینر کا کردار کیا۔ اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر سولرائزیشن کمیٹی کی انتھک محنت کو سراہنے کے لیے ایک خصوصی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر و کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، کمیٹی کے دیگر اراکین اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے شمسی توانائی کا یہ منصوبہ اپنے وسائل سے مکمل کرتے ہوئے پائیدار، ماحول دوست اور محفوظ سولر انرجی کو بروئے کار لانے والی اوّلین پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ پرو وائس چانسلر نے بتایا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے مارچ2024ء میں دو نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی اور قلیل عرصہ میں اس منصوبہ کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے تمام کیمپسز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں