سپیشل بچوں کی خد مت دنیا ہی نہیں آخرت کمانے کا بھی ذریعہ ہے ، عاصم شیر میکن

سپیشل بچوں کی خد مت دنیا ہی نہیں آخرت  کمانے کا بھی ذریعہ ہے ، عاصم شیر میکن

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور شفقت کے مستحق ہیں ان کی خد مت دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت کمانے کا بھی ذریعہ ہے ،سپیشل بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنا اعزاز کی بات ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عید خوشیوں میں خصوصی بچوں کو شامل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر شاہ پور میں سکول کے طلباء و طالبات میں عید گفٹ پیک تقسیم کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع ، ڈویژنل نائب صدر ن لیگ ملک تیمور سلطان ٹوانہ، چیئر مین ایس ایم سی رانا ظفرحیات، پرنسپل ثوبیہ اکرم ، رانا قادر یار دھول ، محمد بلال ، ادارے کی ٹیچرز رفعت کلثوم ، ارجمند سلطان ، ربیعہ شوکت اور دیگرموجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں