ٹوبہ میں بھی خصوصی بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنیکی تقریب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن میں تقریب کے دوران خصوصی بچوں میں عیدی تقسیم کی۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 890 خصوصی بچوں کو تحائف دیئے جائیں گے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دلی سکون ملا اور معاشرے کے ہر فرد کو ان کی فلاح میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سپیشل یجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت میں \\\"پلانٹ فار پاکستان\\\" مہم کے تحت پودے بھی لگائے ۔اس موقع پر پرنسپل میڈم شبنم ظفر، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حیدر علی، بشیر ربانی، اساتذہ اور معلمین بھی موجود تھے ۔خصوصی بچوں نے ملی نغموں کی شاندار پرفارمنس پیش کی، جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔