ٹی بی سے بچاؤ کے دن پر الائیڈ ہسپتال ٹو میں آگاہی واک

ٹی بی سے بچاؤ کے دن پر الائیڈ ہسپتال ٹو میں آگاہی واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹی بی سے بچاؤ کے عالمی دن پر الائیڈ ہسپتال ٹو میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر، ایم ایس الائیڈ ہسپتال ٹو ڈاکٹر ظفر اقبال۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ پلونولوجی ڈاکٹر استخارعلی نے واک کی قیادت کی جبکہ دیگر ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف بھی شریک ہوا۔ اس موقع صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر وسیم حیدرکا کہنا تھا کہ حالیہ دور میں ٹی بی کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو چکا ہے ۔ دو ہفتے سے زائد کھانسی کی صورت میں مریض ہر صورت مستند معالج سے اپنا چیک اپ کروائیں اور ٹی بی کی صورت میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات اور ہدایات پر باقاعدگی سے عملدرآمد کریں تو پھیپھڑوں کی ٹی بی کا 6 ماہ میں جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی بی سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ دو سے تین ہفتے تک کھانسی آنا، بلغم، بخار اور وزن کم ہونا اس کی علامات میں شامل ہیں جو ظاہر ہونے پر فوری طور پر ٹی بی کا ٹیسٹ کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں