قلعہ دیدار سنگھ:ایک ہی رات 4زرعی موٹر یں چوری

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)تھیڑی گلاں میں چوروں نے ات مچا دی، ایک ہی رات میں 4 زرعی موٹریں چوری،20 کے قریب موٹروں کی ۔۔
ہزاروں گز تار بھی چور لے گئے ، گزشتہ شب چور محمد الیاس گل،مشتاق گل ،لیاقت علی گل، ماسٹر شبیر وڑائچ کے ڈیرہ سے لاکھوں مالیت کی 4 زرعی ٹیوب ویل موٹریں چرا کر لے گئے جبکہ زمینداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چور 20 زمینداروں کے ڈیرہ سے لاکھوں مالیتی ہزاروں گز تار بھی چرا کر لے گئے ہیں،پولیس کو درخواستیں بھی دی گئی ہیں لیکن پولیس چوریوں کا سلسلہ روکنے میں مکمل ناکام ہے ۔