’’فیس‘‘ کا پنجاب حکومت کیساتھ جدید زرعی انقلاب کیلئے تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس FACEنے پنجاب حکومت کے ساتھ زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے اشتراک کیا ہے۔
گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ زراعت اور FACEکے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ FACEپنجاب کے محکمہ زراعت کو تکنیکی جدت، بین الاقوامی ماہرین اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے، پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین نے کہا یہ اشتراک فوڈ سکیورٹی، فصلوں کی کم پیداوار اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جیسے اہم چیلنجز کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ FACEکے چیف آپریٹنگ آفیسر حسن اکرم نے کہا ادارہ کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔