ڈ ی سی مری کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معا ئنہ کیا ،سٹاف کی حاضری، میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کو عید الفطر کے موقع پر ہسپتال میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔