خواتین کو ہراساں، نوجوان کو زخمی کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ بنی پولیس نے خواتین کو ہراساں اور فائرنگ سے نوجوان کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے۔
ملزمان نے فیملی پر ہوٹنگ سے منع کرنے پر نوجوان پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کی شناخت اسامہ ،شرجیل اور واصف کے نام سے ہوئی ہے۔ بنی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔