غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف کارروائی شروع

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات کے مطابق ضلع سکھر میں جعلی نمبر پلیٹز، بلیو لائٹ اور رنگین شیشوں کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
کمشنر سکھر کی جانب سے اس پر 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ترجمان سکھر پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ان اشیاء کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں گاڑیوں کا پولیس تحویل میں لینا اور جرمانے بھی شامل ہوں گے ۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو قانون کی پاسداری کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔