تیزرفتار کار کی ٹکر سے ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب روڈ پر کھوکھر پٹرولیم کے قریب تیز رفتار کار نے نماز پڑھ کر واپس آنیوالے ٹرالر ڈرائیور خضر لاہڑی کوروند ڈالا۔۔۔
خضر لاہڑی موقع ہر ہی دم توڑ گیا،متوفی خضر ولد اﷲ دتہ موضع بندیا ل کا رہائشی تھا ، گزشتہ شام وہ اپنا ٹرالر کھڑا کر کے عشا کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اور واپسی پر تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا، کار کا نامعلوم ڈرائیور اسے خون میں لت پت چھوڑ کر اپنی گاڑی بھگا لے گیا ، متوفی خضر کی میت ضروری کاروائی کے بعد اس کے گاوں بندیال روانہ کر دی گئی۔