50ہزار روپے جاز کیش اپنے نمبر پر بھیج کر بھاگنے والا گرفتار

واں بھچراں (نمائندہ دنیا ) واں بھچراں جہاز چوک پر موبائل شاپ سے 50 ہزار روپے کیش سینڈ کروا کر بھاگنے والے کو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔۔۔
گزشتہ روز موبائل شاپ پر آکر ایک شخص نے دکاندار سے پچاس ہزار روپے اپنے کیش نمبر پر سینڈ کرنے کو کہا اور رقم اپنے جاز کیش نمبر پر وصول ہوتے ہی اچانک بھاگ نکلا، رانا ابرار نامی دکاندار بھی پیچھے ہو لیا ۔اس کے شور و واویلا کرنے پر شہریوں اور تاجروں نے تعاقب کیا ،ملزم قریبی آبادی ابراھیم آباد میں گھس گیا، کنولا کی فصل میں چھپ گیا۔ شہریوں نے گھیراؤ کرکے اسے پکڑ لیا،پولیس کے حوالے کر دیا۔