معاشرے کا ہر فرد بانی پاکستان کے نظریات کی روشنی میں اپنا قومی کردرا ادا کرے ، رضوان مختار رندھاوا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پ پنجاب چو دھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر فرد بانی پاکستان کے نظریات کی روشنی میں اپنا قومی کردرا ادا کرے ، حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں کا ہدف صرف اور صرف قومی سلامتی و استحکام اور ملک ترقی و خوشحالی ہونا چاہیے ، اپنی رہائش گاہ چک نمبر47ایم بی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمار ملک اتہائی نازک صورتحال سے دور چار ہے ، مہنگائی کا عفریت ملکی وسائل کو نگل رہا ہے اور غڑیب و متوسط طبقہ کے افراد کو دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔