پھل سبزیاں مہنگے ملتے ،کیسے سرکاری ریٹ پر بیچیں،دکاندار

پھل سبزیاں مہنگے ملتے ،کیسے سرکاری ریٹ پر بیچیں،دکاندار

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )بھکر سے پھلوں سبزیوں کا ریٹ مقرر کیا جاتا ہے ہمیں کلورکوٹ کی سبزی منڈی سے پھل سبزیاں مہنگے ملتے ہیں ہم کس طرح سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل سبزیاں فروخت کریں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار کلورکوٹ کے پھل سبزی فروشوں نے اپنے موقف میں کیا ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے انہیں ٹماٹر پیٹیوں کے حساب سے ملتا ہے اس میں گلا سڑا بھی ہوتا ہے جب ہم بیچتے ہیں تو صاف ٹماٹر ہم سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کر سکتے اسی طرح کیلا سیب ادرک مرچیں سبزیاں سبزی منڈی سے مہنگے دام ملتی ہیں کمیشن بھی دینا پڑتی ہے ہم سرکاری ریٹ جو کہ کم ہوتا ہے اس ریٹ پر بیچیں تو کچھ نہیں بچتا ہے ہمیں افسر سستا مال منڈی سے لیکر دیں ہم عوام کو سستا بیچیں گے ہم مزدور ہیں مشکل سے دیہاڑی بناتے ہیں ہمیں سبز مرچیں دھنیا فری دینا پڑتا ہے ہمارا بھی خیال رکھا جائے ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں