ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہوگئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران عقلی بنیادوں پر مذاکرات چاہتا ہے، دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، دشمن کی جارحیت اور دھمکیوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، دشمن ایران میں عوامی بے چینی، بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں امریکی اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں، امریکا اب ہارن آف افریقہ اور کینیا میں فوجی اڈے قائم کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا اپنے فوجی مقاصد میں ناکام ہوکر پیچھے ہٹا، واشنگٹن نے فوجی ناکامی کے بعد معاہدے کا راستہ اپنایا، دشمن دوبارہ سازشوں اور کارروائیوں کی کوشش کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...