متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات میں جدید ریلوے نظام کے فروغ کے سلسلے میں اتحاد ریل نے لیوا اور مدینۃ زاید کیلئے مسافر ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

اس پیشرفت سے ابوظہبی کے الظفرہ ریجن میں سفری سہولتوں کو مزید وسعت ملے گی اور شہریوں سمیت غیر ملکی باشندوں کو سفر کیلئے ایک اضافی ذریعہ دستیاب ہوگا۔

نئے ریلوے اسٹیشنوں کے ذریعے مسافر مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت کیلئے ریلوے سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اتحاد ریل کا منصوبہ متحدہ عرب امارات کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق نئی ریلوے سہولت الظفرہ ریجن میں رہائش پذیر اور ملازمت کرنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی باشندوں کیلئے بھی اہمیت رکھتی ہے، مسافر متعلقہ ریلوے شیڈول، ٹکٹوں کی قیمتوں اور بکنگ کی شرائط معلوم کرکے اس نئی سفری سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...