سیالکوٹ:ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر، مصنوعی مہنگائی

سیالکوٹ:ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر، مصنوعی مہنگائی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مقامی انتظامیہ کی لاپروائی ماہانہ ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر، مصنوعی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں،اشیائے خوردونوش دوگنی قیمت پر فروخت، پرائس کنٹرول مجسٹر میں بے بس،سیالکوٹ و گردو نواح میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مقامی انتظامیہ کی لاپروائی ماہانہ ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر، مصنوعی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں،اشیائے خوردونوش دوگنی قیمت پر فروخت، پرائس کنٹرول مجسٹر میں بے بس،سیالکوٹ و گردو نواح میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ منافع خور تاجروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں خود ساختہ بڑھادی گئی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر میں بھی بے بس نظر آرہے ہیں کیونکہ جس دکاندار کو زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے پر جرمانہ کرنا چاہتے ہیں وہ آگے سے پرانی ریٹ لسٹ کا بہانہ بنا دیتا ہے کہ یہ ریٹ پرانے ہیں اب مارکیٹ میں ریٹ بڑھ چکے ہیں جس پر انہیں ریلیف مل جاتا ہے مگر دکانداروں کی طرف سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں