آج سے کلاس نہم کے پیپرز شروع

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان سیکنڈری سکول۔۔
سرٹیفکیٹ کلاس دہم کے پیپرز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آج سے کلاس نہم کے پیپرز شروع ہو رہے ہیں اور دونوں گروپس میں مضمون انگلش (لازمی) کے پیپرز منعقد ہونگے۔ان خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولرامتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بتایا کہ کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔