ایم سی ڈسکہ ، شہری نگہبان رمضان کے چیکوں کیلئے خوار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں قائم بی ایس ای آرآفس میں نگہبان رمضان کے چیک تقسیم کرنے کیلئے سینٹری۔۔۔
ورکروں کو بیٹھا دیاگیا، شہری چیکوں کے حصول کیلئے خوار ہوگئے ،صوبائی وزیربلدیات کے کیمپ آفس کیساتھ ملحقہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے مستحق اور غریب افراد کیلئے بی ایس ای آر نگہبان رمضان کے چیک تقسیم کرنے کیلئے سینٹری ورکروں کو بیٹھادیاگیا ہے یہ سینٹری ورکر شہریوں کو کالیں کرتے ہیں کہ آپ کے نام کے چیک آئے ہیں آکر لے جائیں شہری اپنے چیک وصول کرنے کیلئے جائیں تو وہاں پر بیٹھے ہوئے سینٹری ورکر شہریوں کو پورا پورا دن خوار کرتے ہیں اور بعد میں یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ آپ کے چیک واپس چلے گئے ہیں جن شہریوں کے نگہبان رمضان کے دس ’دس ہزار روپے چیک نکلے ہیں وہ اپنے چیکوں کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں قائم بی ایس ای آر آفس میں بیٹھے ہوئے سینٹری ورکر پہلے تو شہریوں کو چار سے پانچ دن اپنے پاس روزانہ چکر لگواتے ہیں کہ کل آپ کو چیک دے دیا جائیگا اور بعدمیں یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ تمہارے چیک واپس چلے گئے ہیں ،رابطہ کرنے پرمیونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے بتایاکہ عملہ کی کمی کی وجہ سے سینٹری ورکروں کو بیٹھایاہوا ہے ۔