نجی ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے کمسن جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں جناح سٹیڈیم کے قریب واقع نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی۔۔
سے کمسن جاں بحق ہو گیا ،بچے کی والدہ ڈاکٹر کی منت سماجت کرتی رہی کہ اسکے بیٹے کو چیک کیا جائے لیکن ڈاکٹر بچے کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر نرسری روم سے باہر چلی گئی ،ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ والدین نے شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لے کر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔