رمضان المبارک کا تقدس ہم سب پر واجب :وقاص احمد بٹ

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب وقاص احمد بٹ نے کہاکہ روزہ جسم کی۔۔
زکوۃ ہے رمضان المبارک کا تقدس ہم سب پر واجب ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد نگر چٹھہ میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روزہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے اس کے ثواب کا اللہ نے خود وعدہ کیا ہے ۔ روزہ بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے اردگرد غربا و مساکین کے دکھ دردکو محسوس کرنے کا نام ہے ، اس موقع پر افضال بٹ ،ڈاکٹر محمد یعقوب ،حاجی افتخار لون،نصیراحمد لون،اقبال بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔