کامونکے :ڈکیتیاں‘5 دوستوں سمیت نو افراد لٹ گئے

کامونکے :ڈکیتیاں‘5 دوستوں سمیت نو افراد لٹ گئے

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پانچ دوستوں سمیت نو افراد کو لوٹ لیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ رات خان ٹاؤن کا نعمان،یحییٰ ،نعمان ،احمداور دستگیر کار پر لاہور سے واپس آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ گھنیا کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے اُنہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اُن سے مجموعی طور پر ایک لاکھ گیارہ ہزارروپے اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔بلال پارک کے حاجی طارق سے سادھوکی کے نزدیک دو ڈاکو سترہ ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔جلیل ٹاؤن کے قمر الزمان اور شہزاد سے موڑ ایمن آباد کے نزدیک دو ڈاکو بیس ہزارروپے ،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔جبکہ موڑ ایمن آباد کے فلک شیر سے گھر کے قریب دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ حبیب پورہ کی نسیم بی بی مین بازار میں عید کی شاپنگ کررہی تھی کہ اس دوران چور اُسکے پرس سے پانچ ہزارروپے لے گئے ۔گرڈسٹیشن کے قریب بلال پارک کے سجاد کی نرسری سے چور ایک سو گمبلے اور پودے لے گئے ۔کوٹلی دلباغرائے کے عبداللہ کی حویلی سے دو بکریاں چوری ہوگئیں۔جبوکی کے ارسلان کی حویلی سے چور بجلی کی موٹر لے گئے ۔فتح پور کے عظیم کے چار بکرے حویلی سے چوری ہوگئے جبکہ نانگرے دادن کے قمر زمان کی حویلی سے چور تین گائے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں