سیالکوٹ:ڈکیتی مزاحمت‘ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

سیالکوٹ:ڈکیتی مزاحمت‘ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شاپس رابری کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنا ساتھی زخمی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، جو زخمی ملزم کو اسکے ساتھی لیکر فرار، سیالکوٹ پولیس نے CCTVکیمروں کی مدد سے زخمی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق امروز تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس کو بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ موضع رائے پور کریانہ کی د کان پر 3 ڈاکوؤں کو دوران واردات د کاندار اور شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے اسکے ساتھی لیکر فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر میاں عبدالرزاق معہ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ گئے اور CCTVکیمروں کی فوٹیج کی مدد سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے ایک زخمی ڈاکو ساتھی کو سول ہسپتال سیالکوٹ سے ٹریس کر لیا۔ زخمی ڈاکو کے چھاتی پر فائر لگا تھا جس کو حراست میں لیکر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار زخمی ڈاکو کا نام و پتہ ضرار علی ولد صابر حسین سکنہ بابے بیری سیالکوٹ معلوم ہوا۔ مزید تفتیش پر ملزم نے بتلایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 2 شاپس پر وارداتیں کی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں