انسانی سمگلنگ‘ویزا فراڈ ‘اشتہاری سمیت 4ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزافراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔
ملزمان کو سمبڑیال اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی شناخت سرفراز احمد عرف صفدر ، عبد الرحمٰن ، آصف حسین اور محمد افتخار کے نام سے ہوئی ۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 1کروڑ 40لاکھ 43ہزار روپے بٹورے ۔گرفتار ملزم سرفراز اور عبد الرحمٰن شہریوں کو سمندر کے راست یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں۔ملزمان نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 90لاکھ روپے سے زائد وصول کیے ۔ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے ۔گرفتار ملزم محمد افتخار سال 2016 سے اشتہاری ملزم ہے ۔ملزم نے شہریوں کو دبئی ، امریکہ اور کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 43 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد وصول کیے جبکہ ملزم آصف نے شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے وصول کیے ۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ۔