سیالکوٹ :بھکاریوں کیخلاف کارروائی ،عورتوں سمیت 35گرفتار

ڈسکہ ،سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون، آٹھ عورتوں سمیت35بھکاری گرفتار۔۔
، مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود جعلی معذو ر بن کر بھیک مانگنے والے عارف، نیامت اور ممتاز، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے بنارس خان، عبدالرحمن، عطا محمد، نسرین بی بی، رابعہ پروین، ریاض، بخشا بی بی، نذیر احمد،سنگیتا، تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں سے جمیل، ماجد، عرفان، جنت بی بی ،ریشماں، پٹھانی مائی، شبنم، طارق، ایاز اور شعیب، تھانہ مراد پور کے علاقوں سے انتظار، عدفان، جنید، رفاقت اور عبدالرحمن، تھانہ موترہ کے علاقہ سے ابوبکر، علی حسن، نواز، عدیل احمد، آصف شاہ، عمر فاروق اور عمر دراز، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھکی سے اظہر کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔