گجرات رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر و چیئر جمخانہ صفدر حسین ورک، سیکرٹری گجرات جمخانہ رخسار احمد کی خصوصی دلچسپی سے گجرات رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا جمخانہ کرکٹ ایرینا میں آ غاز آج ہوگا ۔۔
،فلڈ نائٹ ٹورنامنٹ میں گجرات کے 6اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ28مارچ تک جاری رہیگا ۔ گجرات جمخانہ، گجرات پریس کلب، گجرات چیمبر آف کامرس ، گجرات سمال چیمبر اینڈ سمال انڈسٹری، گجرات بار، پی ایم اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔تمام میچز رات10بجے سے ایک بجے تک کھیلے جائیں گے ۔