سمبڑیال:وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ‘موبائل فون سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکلوں ،بھینس سولر سسٹم سمیت موبائل فون سے محروم ۔۔۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ اعظم ٹاؤن میں غلام جیلانی کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،منڈی سمبڑیال سے ندیم بھٹی کا موٹر سائیکل ، لوپووالی روڈ پر نبی احمد کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ،ملکھانوالہ میں محمد صابر سے تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،موبائل چھین لیا،تھانہ بیگووالہ کے علاقہ کوپرہ کلا ں کے وقار علی کے ڈیرہ سے 2لاکھ کی بھینس ،تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ سے سکول کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے ۔